ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان میں مساجد و امام بارگاہوں کا سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا ہے کہ صوبے بھر میں تمام مذہبی مقامات کی سیکیورٹی پر 75 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔
انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، مذہبی و اہم مقامات کے اطراف سرچ آپریشنز جاری ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ لاہور شہر میں مساجد، امام بارگاہوں اور مارکیٹوں میں 5 ہزار سے زائد نفری تعینات ہو گی۔