پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نوید قمر نے جیو نیوز پر نشر اپنے بیان کی وضاحت کردی ہے۔
اپنے وضاحتی بیان میں نوید قمر نے کہا ہے کہ انہوں نے چولستان کیلئے نہریں نکالنے کی حمایت نہیں کی ہے۔
پی پی پی رہنما نے کہا کہ انہوں نے تو صرف یہ کہا تھا کہ وہ چولستان کو سرسبز دیکھنا چاہتے ہیں، جیونیوز پر نشر بیان سے تاثر بنا کہ انہوں نے نہریں نکالنے کی حمایت کی ہے۔