• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال 13 ڈی میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک


کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی 2 میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں کار سوار شہری کو ڈاکو پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو عادی جرائم پیش تھا اور اُس کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے شہری کی تلاش کی جا رہی ہے تاکہ مزید حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

دوسری طرف پولیس کو بلدیہ ٹاؤن میں منگل بازار گراؤنڈ سےایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، متوفی کی عمر 45 سے 50 سال کےدرمیان ہے، شناخت نہیں ہوسکی۔

قومی خبریں سے مزید