آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بھرپور وسائل فراہم کیےجا رہے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں انہوں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی سی ڈی کے لیےانتہائی پروفیشنل، کرائم فائٹر افسران کا انتخاب کیا ہے۔
انہوں کہا ہے کہ سی سی ڈی جرائم پیشہ افرادکے لیے خوف کی علامت اور شہریوں کے لیے تحفظ کی ضمانت ثابت ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ سی سی ڈی کوجدید کرائم ڈیٹا مینجمنٹ، سرویلنس اینڈ مانیٹرنگ سسٹم، لاجسٹکس، ٹرانسپورٹ سے لیس کیا جا رہا ہے۔