• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی صارفین سے مذاق ہے: لیاقت بلوچ

لیاقت بلوچ—فائل فوٹو
لیاقت بلوچ—فائل فوٹو

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ایک روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی صارفین سے مذاق ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کے حالات پر قومی کانفرنس بلانے میں مجرمانہ غفلت کر رہی ہے، گوادر میں مسافروں کی شناخت پر قتل قابل مذمت اور انسانیت پر بڑا ظلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی بلوچستان کے حالات پر 14اپریل کو قومی کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔

لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم قرضوں کے خاتمے کے بجائے قرضے بڑھانے کے لیے جان لڑا رہے ہیں جبکہ زرِمبادلہ کے ذخائر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید