آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا ہے کہ پنجاب میں عید کے موقع پر مختلف مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہوگی۔
ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ عید الفطر پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں نمازِ عید کے 29 ہزار سے زائد اجتماعات ہوں گے اور ان اجتماعات کی سیکیورٹی پر47 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔
اُنہوں نے بتایا کہ لاہور میں 9 ہزار افسران و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سیکیورٹی ایجنسیز دہشتگرد عناصر پر کڑی نظر رکھیں گے۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ خواتین اور فیملیز کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔