• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غذر: تحصیل پھنڈر کا زمینی رابطہ آج چھٹے روز بھی منقطع

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

برفانی تودے گرنے سے گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی بالائی تحصیل پھنڈر کا زمینی رابطہ آج چھٹے روز بھی منقطع ہے۔

شدید برف باری کے بعد پھنڈر اور گرد و نواح میں موصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔

سابق صوبائی وزیر عبدالجہاں کا کہنا ہے کہ پھنڈر کے عوام گزشتہ 6 روز سے برف میں محصور ہیں، رابطہ بھی نہیں ہو رہا۔

ان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت ایمرجنسی لگا کر پھنڈر کے سڑکیں بحال کرے۔

قومی خبریں سے مزید