برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ہائی کمیشن پاکستان لندن میں عید الفطر کے اجتماع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے عیدالفطر کا بابرکت موقع پاکستان، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے۔
برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور ہائی کمیشن کے عہدیداران نے عید نماز اتوار کی صبح ادا کی۔
اس موقع پر پاکستان کی خوشحالی، مسلم امہ کی سربلندی اور مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کے لیے دعا کی گئی۔
عید کے پیغام میں ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری کے لیے امن اور خوشحالی کی دعا کی۔
ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔