• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گذشتہ سال پاک۔سعودی عرب تجارتی حجم 5 ارب 70 کروڑ ڈالر تھا، وزارت تجارت

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی حجم کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔ 

وفاقی وزارت تجارت کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سال 24-2023 کے دوران تجارتی حجم 5 ارب 70 کروڑ ڈالر تھا۔ 

وزارت تجارت کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تین سال کے دوران برآمدات کا حجم 698 ملین ڈالر تک پہنچا۔ 

مئی تا نومبر 2024 کے دوران پاک سعودی تجارتی وفود کے درمیان 34 ایم او یوز پر دستخط ہوئے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کے 10ایم او یوز پر کام جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید
تجارتی خبریں سے مزید