اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ۔ بلوچستان حکومت میں تعینات پولیس سروس کےگریڈ 20 کے افسر سرفراز احمد فلکی کو تبدیل کر کے اُن کی خدمات نیشنل پولیس اکیڈمی کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ پاکستان ریلویز پولیس میں تعینات پولیس سروس کےگریڈ 20 کے افسر عبداللہ شیخ کو تبدیل کر کے اُنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر د یے ہیں۔در یں اثناء سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ انیس کے افسرعبد الغفار خان کے انتقال کا نوتیفیکیشن جاری کیا گیا ہے ۔وہ 27مارچ2025کو انتقال کرگئے تھے۔