• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’اب تو زیادہ ہی بول رہا ہے بیٹا‘‘، سنیتا کا گووندا سے طلاق کے سوال پر جواب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مشہور بھارتی اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی شادی شدہ زندگی میں دراڑ کی خبریں کئی ماہ سے گردش کر رہی تھیں۔ افواہیں تھیں کہ شادی کے تقریباً 38 سال بعد دونوں کی راہیں جدا ہو رہی ہیں۔

تاہم سنیتا آہوجا نے ایک بار پھر ان افواہوں پر اپنے مخصوص انداز میں ردعمل دیا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران سنیتا آہوجا سے جب ان سے طلاق کی افواہوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا، ’’اب تو زیادہ ہی بول رہا ہے بیٹا!‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، کوئی بھی خبر آجائے۔ میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں، جب تک ہمارے منہ سے کچھ نہ سنو، کسی بھی خبر پر ردعمل مت دو۔ جب تک ہم خود نہ بولیں، سب افواہیں ہی ہیں۔‘‘

اس سے قبل بھی ایک انٹرویو کے دوران سنیتا نے اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا تھا، ’’پازیٹو ہے یا نیگیٹو ہے، مجھے پتہ ہے کہ پازیٹو ہے۔ میں سوچتی ہوں، کُتے ہیں لوگ، بھونکیں گے!‘‘

واضح رہے کہ فروری میں ایسی رپورٹس سامنے آئیں تھیں کہ گووندا اور سنیتا نے باقاعدہ طلاق کی درخواست دائر کر دی ہے۔ گووندا کے وکیل للت بندال نے اس کی تصدیق کی تاہم یہ بھی واضح کیا کہ اب دونوں ساتھ ہیں اور تعلقات بہتر ہو چکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید