• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ: موٹروے پر گاڑی پر فائرنگ، سینئر سول جج اور بہنوئی جاں بحق


نوشہرہ میں رشکئی کے قریب موٹروے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سینئر سول جج محمد حیات خان مردان اور ان کے بہنوئی کو قتل کردیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔

ڈی پی او نوشہرہ عبدالرشید خان کے مطابق واقعہ نوشہرہ میں رشکئی کے مقام پر پیش آیا جہاں موٹر وے پر نامعلوم کار سوار ملزمان نے سینئر سول جج ایڈمن محمد حیات خان اور ان کے بہنوئی وکیل خالد خان پر فائرنگ کردی۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

ڈی پی او کے مطابق واقعے کی ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ مقتولین کی زمین کے تنازع پر پرانی دشمنی چل رہی ہے۔

ادھر پولیس نے اندراج مقدمہ کےلیے شواہد اکٹھا کرنے شروع کر دیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید