راولپنڈی ( رپورٹ حنیف خالد )پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت کی تقریب منعقد ہوئی ۔،نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ خطے میں ابھرتے ہوئے بحری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط بحریہ ناگزیر ہے تقریب کا انعقاد جناح نیول بیس اورماڑہ میں کیا گیا۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور حربی صلاحیتوں سے لیس پی این ایس یمامہ ڈامن شپ یارڈ رومانیہ کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔چیف آف دی نیول اسٹاف نے بتایا کہ پی این ایس یمامہ کی پاک بحریہ میں شمولیت موثر فلیٹ آپریشنز، مغربی سرحدوں میں بڑھتی ہوئی صلاحیتوں اور میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ میں معاون ثابت ہو گی۔ نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ علاقائی امن و سلامتی بشمول بندرگاہوں اور سی پیک کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔تقریب میں اعلی سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔