• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے بعد سندھ نے بھی پانی کے مسئلے پر ارسا کو خط لکھ دیا

لاہور(مانیٹرنگ سیل )پنجاب کے بعد سندھ نے بھی پانی کے مسئلے پر ارسا کو خط لکھ دیا۔سندھ نے ارسا کی جانب سے متنازع تونسا، پنجند (ٹی پی) لنک کینال مبینہ طور پر کھولنے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے منگل کو ارسا کو خط لکھا۔وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو کے مطابق ٹی پی لنک کینال کھولنے کی وجہ سے سندھ میں مزید پانی کی قلت بڑھ جائے گی۔ اس لیے ہم ارسا سے ٹی پی لنک کینال کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘ترجمان ارسا خالد ادریس رانا کے مطابق ’ہمیں تاحال سرکاری طور سندھ کی جانب سے ٹی پی لنک کینال کھولنے کے متعلق خط نہیں ملا۔
اہم خبریں سے مزید