• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا دورہ کرنیوالے صحافیوں پر پابندی اور شہریت پر نظرثانی کی جاسکتی ہے، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری(فائل فوٹو)۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری(فائل فوٹو)۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے صحافیوں پر پابندی اور شہریت پر بھی نظرثانی کی جاسکتی ہے۔ 

ایک انٹرویو میں وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ اسرائیلی دورہ کرنے والے صحافیوں کے معاملے پر وزارت داخلہ و خارجہ رابطے میں ہیں۔  

طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا سفر نہیں کیا جاسکتا ہے، صحافی یقیناً پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل نہیں گئے ہوں گے، اسکا جائزہ لے رہے ہیں۔ 

انھوں نے کہا اگر پاکستانی پاسپورٹ پر سفر یا استعمال کیا گیا ہے تو سفری پابندی اور فوجداری کارروائی ہوسکتی ہے۔ 

طلال چوہدری نے کہا کہ مارچ کے وسط میں پاکستانی صحافیوں کے 10 رکنی گروہ نے تل ابیب اور بیت المقدس کا دورہ کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید