اسلام آباد (فاروق اقدس) پاکستان جولائی میں سلامتی کونسل کی سربراہی سنبھالے گا مستقل مندوب عاصم افتخار مشاورت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ,گوکہ پاکستان تاحال اقوام متحدہ کا غیر مستقل رکن ہے تاہم طے شدہ قواعد وضوابط کے مطابق روٹیشن میں ہر ملک ایک ماہ کیلئے عارضی طور پر سلامتی کونسل کی سربراہی کی حیثیت میں کارکردگی کے حوالے سے اپنے ملک کو درپیش معاملات کا کونسل کے اجلاس میں احاطہ کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار جو اس ذمہ داری سے قبل پاکستان میں سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔