• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بدری سے کیسے نمٹیں، امریکی یونیورسٹیاں غیر ملکی طلبا کو بتانے لگیں

کراچی ( نیوز ڈیسک) امریکی یونیورسٹیاں غیر ملکی طلبا کو بتا رہی ہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن کریک ڈاؤن کا مقابلہ کیسے کرنا ہے۔ یونیورسٹیاں قانونی چیلنجوں کے حوالےسے تجاویز ، کالجز کورسز مکمل کرنے کا طریقہ بتاتے ہیں۔ملک چھوڑ کر نہ جانے کی وارننگ سے لے کر ڈگری مکمل کرنے کے طریقہ کارتک پر رہنمائی فراہم کی جارہی ہے۔پہلے امیگریشن ایجنٹوں نے فلسطین حامی مظاہروں میں ملوث طلبا کو گرفتار کیا۔ پھر معمولی جرائم اور گرفتاریوں پر ہزاروں غیر ملکی طلبا کو ملک بدر کرنے کا نشانہ بنایا گیا۔ اب رائٹرز سے بات کرنے والے دو درجن سے زائد طلبا، امیگریشن وکلاء اور یونیورسٹی کے عہدیداروں کے مطابق کچھ یونیورسٹی مشیر خاموشی سے بیرون ملک سے آنے والے طلبا کو وکیل کرنے اور قانونی اپیلوں کے دوران کلاسوں میں شرکت جاری رکھنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید