• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد الحرام میں عازمین حج کی محدود تعداد نے نماز جمعہ ادا کی

مکہ مکرمہ (شاہدنعیم) حج سیزن کے آغاز اور’مکہ پرمٹ‘ کے قانون پرعمل درآمد کے بعد مسجد الحرام میں پہلے جمعہ میں عازمین حج کی محدود تعداد نے نماز جمعہ ادا کی۔ اس سال وزارت داخلہ کی جانب سے یکم ذوالقعدہ سے ہی مکہ پرمٹ کی شرط پر عمل درآمد کرتے ہوئے عمرہ و دیگر ویزوں پر آنے والوں کےلیے مکہ مکرمہ میں داخلے کی پابندی عائد کردی۔ حج سیزن کے آغاز میں آنے والےعازمین مسجد الحرام میں آرام سے عبادت میں مصروف ہیں جبکہ شہر مقدس میں اژدحام کی صورتحال بھی نہیں۔ سکیورٹی ادارے کا کہنا ہے قانون شکنی کرنے والوں سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

دنیا بھر سے سے مزید