پاکستان نے اپنا ملی نغمہ بھارت میں سوشل میڈیا پر چلوا دیا، وزارت اطلاعات نے ٹیکنالوجی کے ذریعے ملی نغمہ بھارت میں سوشل میڈیا پر چلوایا۔
ملی نغمہ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی عزم اور دفاع وطن کے جذبے کی عکاسی کی گئی ہے، یہ ملی نغمہ بھارت میں سوشل میڈیا پر بطور اشتہار نشر ہو رہا ہے۔
بھارتی صارفین نے پاکستانی ملی نغمہ چلنے پر اپنی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کل سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق سیاسی رہنماؤں کو دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔