کراچی( اسٹاف رپورٹر )پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں میں زخمی سمیت12 ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے سیکٹر 31D صافی چوک کے قریب مبینہ مقابلے میں زخمی سیف اللہ اور شبیر احمد کو گرفتار کرکے دو ٹی ٹی پستول 30بور، چھینے ہوئے تین موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی ،شاہراہ نور جہاں پولیس نے شادمان ٹاؤن سیکٹر 14B میں مبینہ مقابلے میں دو زخمی طاہر خان ، نادر علی اور وسیم کو گرفتار کرکے 2 عدد نائن ایم ایم پستول ،ایک 30 بور پستول اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کی ، دوسرے مقابلے میں کٹی پہاڑی بلاک آر نارتھ ناظم آباد میں زخمی زاہد عرف ماما اور محمد ارشد کو گرفتار کرکےا یک نائن ایم ایم پستول،ایک 30 بور پسٹل اور کار برآمد کرلی پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق ماما گینگ سے ہے، گینگ واردات کے لیے کار استعمال کرتا تھا ،اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کیماڑی نے مقابلے کے بعد 4 ملزمان اویس الدین ،فیصل ،محمد محسن اور کریم بخش کو مین منگھوپیر روڈ کے قریب سے گرفتار کرکے دو پستول اور موبائل فونز برآمد کرلئے ،مبینہ ٹاؤن پولیس نے چند روز قبل ڈکیتی کرنے والے ملزم عتیق احمد کو مسروقہ سامان سمیت جمعرات بازار اسکیم 33 کے قریب سے گرفتار کرکے غیر قانونی 30 بور پستول ، چھینے ہوئے موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی،گارڈن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی واردات کرکے فرار ہونے والے ملزم جنید عرف لونڈا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے پستول ، چھینا ہوا پرس اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔