• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے تمام آپریشنز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کی تما م سرگرمیاں 31 جولائی 2025تک مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے‘یوٹیلیٹی اسٹورزکی بندش اور نجکاری سے متعلق قائم اعلیٰ سطح کمیٹی کوکارپوریشن کی بندش کے عمل کو شفاف اور منظم انداز سے مکمل کرنے‘ ملازمین کے لیے موزوں رضاکارانہ علیحدگی اسکیم (وی ایس ایس) تیار کرنے اور نجکاری کے لیے ایک واضح ٹائم لائن تجویز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیاہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش اور نجکاری کے عمل کی نگرانی کے لیے قائم کردہ اعلیٰ سطح کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہوا۔ کمیٹی نے تجویز دی کہ نجکاری کمیشن سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے اثاثوں کی فروخت یا نجکاری کی ساخت اور افادیت کے بارے میں مشاورت کی جائے۔ ایک جامع تجزیے کو یقینی بنانے کے لیے چیئرمین نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی جس میں وزارت خزانہ اور وزارت صنعت و پیداوار کے نمائندگان شامل ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید