قطر نے لبنانی فوج کو 62 ہزار ٹن فیول بھیج دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق قطر نے لبنان کی سیکیورٹی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے جاری کوششوں کے تحت اتوار کو 62 ہزار ٹن سے زیادہ ایندھن لبنان روانہ کیا۔
ایندھن کی یہ آخری کھیپ لبنان کی طرابلس بندرگاہ پر پہنچائی گئی۔
قطری نیوز ایجنسی کے مطابق یہ ترسیل لبنانی عوام کےلیے قطر کی حمایت اور وہاں خوشحالی و استحکام کےلیے تعاون کی علامت ہے۔