برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے گھر آگ لگنے کی تحقیقات جاری ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی لندن میں وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے گھر رات کے وقت آگ لگی تھی جس میں کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔
برطانوی پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں، مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے کے قریب آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔
میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق واقعے میں گھر کے داخلی دروازے کو نقصان پہنچا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ہنگامی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ تحقیقات سے مشروط ہے، اس لیے اس پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کیا جائے گا۔