• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس کے 2 افسران عالمی اعزازات کیلئے منتخب

پنجاب پولیس کے 2 افسران کو عالمی اعزازات کے لیے منتخب کر لیا گیا۔

ورلڈ پولیس سمٹ میں ڈی پی او قصور عیسیٰ خان اور اے ایس پی انعم شیر ایوارڈز کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈز کے لیے 192 ممالک کے پولیس افسران کی کارکردگی زیر غور آئی۔ ایوارڈز کمیٹی نے اسکروٹنی کے بعد 2 افسران کو ایوارڈ ونرز کے طور پر شارٹ لسٹ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایوارڈز کی تقریب رواں ماہ 13 سے 15 مئی کے دوران دبئی میں منعقد ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے دونوں افسران کو مبارکباد پیش کی۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ افسران کا ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈ کےلیے منتخب ہونا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔

قومی خبریں سے مزید