• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کیخلاف محکمۂ ماحولیات سندھ کا کریک ڈاؤن

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف محکمۂ ماحولیات سندھ کا کریک ڈاؤن صوبے بھر میں تیز کردیا گیا ہے۔ 

سیکریٹری ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی سندھ آغا شاہنواز کی ہدایت پر 5 مئی سے جاری آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف مہم کے تحت کراچی میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔

 اب تک 133 گاڑیوں کی جانچ کی جا چکی ہے، جن میں سے 94 گاڑیاں کلیئر قرار پائیں جبکہ 39 گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر موقع پر ہی چالان کردیا گیا ہے۔

چالان شدہ گاڑیوں پر ریڈ اسٹیکر چسپاں کیے جا رہے ہیں جس کا مطلب ہے 15 دن کی مہلت ورنہ گاڑی بند کر دی جائے گی۔ 

گرین اسٹیکر کلیئرنس کی علامت ہے جو گاڑی کو ماحول دوست قرار دیتا ہے۔ 

سیکریٹری آغا شاہنواز نے ہدایت جاری کی کہ زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے اور جو گاڑی ماحولیاتی معیار پر پوری نہیں اترے گی وہ سڑک پر نہیں بلکہ ورکشاپ میں ہوگی۔

 یہ صرف چالان کی مہم نہیں بلکہ بچوں اور بزرگوں کی سانسوں کا تحفظ ہے، یہ مہم 29 مئی تک پورے شہر میں جاری رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید