• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: میگھالیہ میں 2 ہفتے قبل لاپتہ ہوئے شخص کی لاش مل گئی، بیوی تاحال لاپتہ

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

شمال مشرقی بھارتی ریاست میگھالیہ میں دو ہفتے قبل غائب ہونے والا اندور سے تعلق رکھنے والا نوبیاہتا جوڑا راجہ رگھوونشی اور اس کی بیوی سونم کے گائیڈ کے مطابق یہ جوڑا آخری بار 3 افراد کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

ٹورسٹ گائیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دونوں ان 3 افراد کے ساتھ تھے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ جوڑا میگھالیہ کے علاقے سوہرا سے لاپتہ ہوا تھا۔ 

حکام کے مطابق راجہ رگھوونشی کی لاش اس ہفتے کے اوائل میں مل چکی ہے تاہم اس کی بیوی کا اب تک کچھ پتہ نہیں چلا ہے اور متعدد ایجنسیوں پر مشتمل ایک ٹیم اسے تلاش کر رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید