• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشتگردی کے 284 واقعات پیش آئے، سی ٹی ڈی رپورٹ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشت گردی کے 284 واقعات پیش آئے۔

سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کے سب سے زیادہ 53، بنوں 35، ڈی آئی خان 31، پشاور 13 اور  کرم میں دہشتگردی کے 8 واقعات رونما ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں دہشتگردی کے مقدمات میں ایک ہزار 116 ملزمان نامزد ہیں، جن میں سے 391 شمالی وزیرستان سے نامزد ہیں۔

سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق کرم میں دہشتگردی کے مقدمات میں 166 افراد نامزد ہیں۔

خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشتگردی کے مقدمات میں نامزد ملزمان میں سے 95 گرفتار ہوئے۔ کرم میں 70، سوات اور بنوں میں دہشتگردی کے مقدمات نامزد 3، 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال صوبے میں 148 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جن میں سے ڈی آئی خان میں 67 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید