• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی پی اے سی، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو جاری اشتہارات کے آڈٹ کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کی پبلک اکانٹس کمیٹی نے محکمہ اطلاعات کی جانب سے سال 2019ع میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو جاری کئے جانے والے 1ارب 79کروڑ 52لاکھ روپے کے اشتہارات کے آڈٹ کی ہدایت جاری کردی،کمیٹی نےمحکمہ اطلاعات سے سال 2019سے 2025 کے رواں ماہ تک پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو اربوں روپے کے جاری کئے جانے والے اشتہارات کی تفصیلات بھی طلب کرلی ، تفصیلات کے مطابق چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں کمیٹی روم میں ہونے والے اجلاس میں سندھ کے محکمہ اطلاعات کی سال 2018ع سے سال 2021 تک آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید