• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحان کے سال میں تیز ترین ہزار رنز، کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صاحبزادہ فرحان نے ویرات کوہلی کا ایک اہم ریکارڈ برابر کر دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 کرکٹ میں کلینڈر ایئر میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرلیے ۔ وہ 18 اننگز میں ٹی 20 فارمیٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کر کے ویرات کوہلی کے برابر ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ بطور کپتان رواں سیزن میں سعود شکیل کی مسلسل ساتویں کامیابی تھی۔ وہ پی ایس ایل کے ایک سیزن میں اپنی ٹیم کو مسلسل سب سے زیادہ میچز جتوانے والے کپتان بھی بن گئے ہیں ۔

اسپورٹس سے مزید