کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانس اور سعودی عرب حماس کو غیر مسلح کرنے کی تجویز پر کام کر رہے ہیں، یہ بات ان مذاکرات سے واقف لوگوں نے بتائی ہے۔اس معاملے پر بریفنگ حاصل کرنے والے لوگوں کے مطابق، سعودی حکام اپنی اس کوشش کے تحت حماس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا فرانسیسی حکام نے بھی اس گروپ سے بات چیت کی ہے جسے یورپی یونین اور امریکا نے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔