اسلام آ باد(نمائندہ خصوصی ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے نرم(NIRM) ہسپتال کے خلا ف شکا یات کا نو ٹس لیتے ہو ئے سینئر ایڈ وائزر احمد فا روق کی سربراہی میں ایک معا ئنہ ٹیم گز شتہ روز معذور افراد کے علا ج کے لئے وفاقی دارالحکو مت میں قا ئم(NIRM)) ہسپتال بھیجی جس نے ہسپتال میں آ نے والے مر یضوں سے ملا قا ت کر کے ان کے مسائل دریا فت کئے۔ ٹیم نے اپنی رپورٹ وفاقی محتسب کو پیش کر دی ہے۔ وفاقی محتسب نے سی ڈی اے کو ہدا یت کی ہے کہ ہسپتال کی تز ئین وتعمیر نو کا کام جلدمکمل کیا جائے۔ انہوں نے ہسپتال انتظا میہ کو عوام النا س کی سہو لت کے لئے مضا فات میں میڈ یکل کیمپ لگا نے کی ہدا یت کی۔ دورہ کے دوران ہسپتال کے زنا نہ وارڈ میں ائیر کنڈ یشنر کی سہو لت نہ ہو نے پر ٹیم نے بر ہمی کا اظہار کر تے ہو ئے پندرہ دن کے اندر خراب ائیر کنڈ یشنر کو درست کر نے اور مز ید ائیر کنڈ یشنر لگا نے کی ہدایت کی۔