کراچی(اسٹاف رپورٹر/جنگ نیوز) اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے جنوبی کوریا روانہ ہوگئے۔ پیرس اولمپکس کے بعد پہلی مرتبہ کسی ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک دن 100 میٹر کی تھرو کرنے میں کامیاب ہوجائوں گا، اپنے کوچ سلمان اقبال بٹ کے ساتھ ورلڈایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ جاؤں گا ۔