کراچی کے مختلف علاقوں میں 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں جن میں سے 2 کی شناخت ہو گئی، جاں بحق ہونے والے افراد کی موت کا تعین تاحال نہیں ہو سکا۔
کراچی کے مختلف علاقوں سے 4 لاشیں ملیں جن کی وجۂ موت کا تعین تاحال نہیں ہو سکا۔
سب سے پہلے ناردرن بائی پاس مویشی منڈی کے قریب سے 55 سال کے شبیر کی لاش ملی۔
پورٹ قاسم پر اسماعیل فوڈ اسٹریٹ کے قریب سے 42 سال کے سہیل کی لاش ملی، سائٹ ایریا سیمنز چورنگی کے قریب سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔
گارڈن سے 40 سالہ شخص کی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہو سکی، تمام لاشوں کو سہراب گوٹھ کے ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔