• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی کاموں کی مسلسل مانیٹرنگ، بازار ماڈل بنائیں گے، بلال یاسین

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے میں کھلی کچہری کے دوران مختلف یونین کونسلز کے لیگی کارکنان اور حلقے کے رہائشیوں کے مسائل سنے، عوامی مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو موقع پر احکامات بھی جاری کیے، اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، اگلے مالی سال میں عوام کیلئے متعدد نئے منصوبوں کا جال بچھایا جائے گا، قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کو ایک بار پھر جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اندرون لاہور کی سڑکوں اور بازاروں کو ماڈل بنایا جائے گا،متعدد یونین کونسلز میں نئے فلٹریشن پلانٹس بھی لگوائے جارہے ہیں ۔