• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بجٹ جی ڈی پی کا5فیصد ہوناچاہیے،ایجوکیشن بجٹ سیمینار

لاہور(خصوصی رپورٹر)مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام ایجوکیشن بجٹ سیمینا ہوا ۔سیمینار میں اس ضرورت پر زور دیا گیا کہ تعلیم کا بجٹ کم از کم جی ڈی پی کے5فی صد کے برابر لایا جائے۔ سینئر نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس انجینئر خالد عثمان نے کہا کہ تعلیم کے بغیرکوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا، لاہور چیمبر آف کامرس مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کے تعلیمی بجٹ کو5فی تک بڑھانے کے مطالبے کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم میں سرمایہ کاری سے ہی ملک کی معیشت مستحکم ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہاکہ کسی بھی قوم کی سٹریٹجک فاؤنڈیشن ایجوکیشن ہوتی ہے۔پرائمری اور ہائر ایجو کیشن میں بیلنس نہیں ہے۔ احد امین ملک نے تعلیم اور معیشت کے باہمی تعلق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ معیاری تعلیم کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ۔ سیمینار سے خالد ارشاد صوفی،شاکر محمود اعوان،احمد ابوبکر،اسامہ مشتاق،محسن اقبال،راشد مصطفیٰ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔