لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان نے عیدالاضحٰی پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ سرحدی صورتحال کے پیش نظر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھا دی جائے۔ عید تعطیلات کے دوران پارکوں اور تفریحی مقامات کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے۔۔ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تمام کالعدم تنظیموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نگرانی کا عمل مزید موثر بنایا جائے ،مزید برآ ں پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں میں 7 گینگز کے 18 کارندے گرفتار کیے گئے۔ آئی جی نے افسر وں کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کی سکیورٹی انتظامات بڑھانے کے احکامات جاری کیے۔