لاہور(کرائم رپورٹر سے) جناح ہسپتال کے مرکزی دروازے پر مانگا منڈی کے کامل کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا ، کامل زیر علاج مریض کی عیادت کے لیے آیا تھا۔وہ مریض کے لیے ادویات لینے ایمرجنسی سے باہر نکلا تو گیٹ پر موجود حملہ آوروں نے اس پر فائرنگ کر دی ، زخمی کو ایمرجنسی منتقل کر دیا گیا ۔