• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہیں بڑھانے پرحکومت کوآئی ایم ایف یاد آجاتاہے،ریلوے ایمپلائز یونین

لاہور(جنرل رپورٹر) ریلوے ایمپلائز پریم یونین سی بی اے کے چیئرمین ضیاء الدین انصاری، مرکزی صدر شیخ محمد انور، سینئر نائب صدر عبدالقیوم اعوان، سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو اور چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جب بھی مظلوم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بات آتی ہے تو حکمرانوں کو آئی ایم ایف یاد آجاتا ہے۔ اور سفارشات بھیجنے کی باتیں ہونے لگتی ہیں۔ اس کے برعکس جب حکمرانوں کو اپنی تنخواہیں سال میں 3 سے 4 مرتبہ بڑھانی ہوتی ہیں اس وقت نہ تو آئی ایم ایف کو کوئی اعتراض ہوتا ہے اور نہ ہی بجٹ کا انتظار کیاجاتا ہے ۔ شیخ محمد انور نے کہا کہ اگر وزراء اور ارکان اسمبلی کو تین سو فیصد تک اضافی تنخواہیں ادا کی جاسکتی ہیں تو غریب ملازمین اور پینشنرز کی تنخواہوں اور پینشن میں سو فیصد اضافہ کیوں نہیں کیا جاسکتا۔