• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کی عمر کے حوالے سے بل شریعت کی خلاف ورزی ، مولاناامجدخان

لاہور(نمائندہ خصوصی)جےیوآئی نے شادی کی عمر کے حوالے سے سینٹ سے منظور کردہ بل کو شریعت اور آئین سے متجاوز قرار دیا ان خیالات کااظہار مولانا محمد امجد خان نے کیا،انھوں نے کہاکہ سینٹ سے ایسا بل منظور کروایا گیا جو شریعت کی صراحتا خلاف ورزی ہے اور اتنی جلدی میں منظور کروایا گیا جس پر پوری قوم حیران ہے۔ یہ دین اسلام سے ہٹ کر ایک مغربی سوچ کا بل ہے۔