• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی بحران کاخاتمہ حکومت اوراپوزیشن کی ذمہ داری،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے منصورہ میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بحرا ن کا خاتمہ حکومت، ریاست اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، وزیراعظم بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے قومی کانفرنس بلائیں، اطمینان اور آزادانہ ماحول میں بات سُنی جائے انہوں نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی. اِس موقع پر ملکی سیاسی صورتِ حال، کشمیر و فلسطین کی صورتِ حال اور بلوچستان کے بگڑتے حالات پر تبادلہ خیال ہوا. انہوں نے کہاکہ غزہ میں نسل کشی، اسرائیلی صیہونی نسل کشی، وحشت و درندگی پوری انسانیت کا روگ بن گیا ہے ،امریکہ، برطانیہ، یورپ اسرائیل کے ناجائز وجود کی سرپرستی ترک کردیں، طلبہ و طالبات جمہوری حقوق کی بحالی کی جدوجہد کریں۔ اور حقیقت میں بدلتے ہوئے عالمی حالات، جنوبی ایشیاء میں پیدا ہونے والے بڑے امکانات، تبدیلیوں کی نئی صف بندی میں پاکستان کا نوجوان اپنا پُرعزم کردار ادا کرے ۔