بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا کےخلاف اپیلوں پر سماعت کے لیے نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
190 ملین پاونڈ کیس میں نیب نے 5 اسپیشل پراسیکیوٹرز کو کیسز کی پیروی کےلیے تعینات کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں 5 جون کےلیے سماعت کیلئے مقرر کی تھیں۔