• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کرنے والا بھی ٹک ٹاکر نکلا، ملزم گرفتار

ثناء یوسف— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
ثناء یوسف— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کا اصل نام عمر حیات عرف کاکا ہے، ملزم خود بھی ٹک ٹاکر ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے، ملزم کاکا فیصل آباد فرار ہوگیا تھا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں تھانہ سنمبل میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق پیر کی شام 5 بجے حملہ آور گھر میں داخل ہوا اور ثناء یوسف پر فائرنگ کی۔ 2 گولیاں ثناء یوسف کے سینے میں لگیں، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ثناء یوسف کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ثناء یوسف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگئی۔

والدہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتی ہوں۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا واقعہ گزشتہ روز جی 13 ون میں پیش آیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید