• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں 30 فٹ لمبے مائن شافٹ میں پھنسے کتے کو ریسکیو کرلیا

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

آسٹریلیا میں تقریباً 30 فٹ لمبے مائن شافٹ میں پھنسے کتے کو ریسکیو کرلیا گیا۔

آسٹریلیوی ریاست وکٹوریہ میں فائر فائٹرز نے گھر سے دور ایک مائن شافٹ میں جاکر پھنس جانے والے کتے کو ریسکیو کیا۔

اس حوالے سے کنٹری فائر اتھارٹی وکٹوریہ نے بتایا کہ لبراڈور نسل کا یہ کتا ٹیڈ اپنے مالک کے گھر سے دور ایک دوسرے کتے پینی کے ساتھ ٹرینتھم کے علاقے پرونک ٹریک میں آوارہ پھر رہا تھا۔ 

فائر فائٹر ٹیم کے مطابق انھوں نے ان میں سے ایک کتے (پینی) کو مائن شافٹ کے پاس پایا۔ فائر بریگیڈ ٹیم کے کپیٹن ڈیوڈ وہیلڈن نے بتایا کہ جب ہم وہاں پہنچے تو پینی کافی مشتعل تھا۔

لیکن خوش قسمتی سے ہمارا ایک فائر فائٹر اسکے مالک کا پڑوسی تھا، تو انھوں نے کتے کے مالک اور کنٹری فائر اتھارٹی کے آسکر ون ریسکیو کریو کو طلب کر لیا۔ اس دوران سارے وقت ہم نے کتے کو کافی مقدار میں خوراک اور پانی فراہم کیا۔

جبکہ فائر فائٹرز مائن شافٹ میں داخل ہوئے اور کتے کو اپنے قریب لانے میں کامیاب رہے جہاں اسکا ساتھی پینی اور مالک پہلے ہی موجود تھے۔ 

بعدازاں فائر بریگیڈ اور فاریسٹ فائر منیجمنٹ کے عملے نے قریبی مائن شافٹس کی ایک بڑی تعداد کو تلاش کیا تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے جانوروں کو محفوظ رکھا جاسکے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید