کھال ……
اب قصائی نہ ملنے کا۔
تم نے بکنگ کرانے میں دیر کردی۔
عید کی صبح ہماری گائے کون کاٹے گا؟
ڈوڈو نے ناراضی کا اظہار کیا۔
گائے ذبح کرنا کون سا مشکل کام ہے؟
گوشت بھی چاپڑ چھریاں لاکر خود
بنالیں گے۔
اصل مسئلہ کھال اتارنے کا ہوتا ہے۔
بس،
اس کے لیے کوئی فن کار چاہیے،
میں نے سر کھجایا۔
اچھا پھر جاؤ،
میاں عبدالقدوس کو کہہ آؤ۔
وہی جو گلی کے نکڑ پر رہتے ہیں،
ڈوڈو نے مشورہ دیا۔
انھیں کس لیے؟
میں نے پوچھا۔
ڈوڈو نے کہا،
وہ کھال اتارنا خوب جانتے ہیں۔
ٹیکس آفیسر ہیں۔