• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتھن لیون کے وکٹوں کی تعداد میں آگے نکلنے پر گلین میگرا کا ردعمل وائرل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میگرا کے کمنٹری کے دوران ردعمل کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز اسپنر نیتھن لیون گلین میگرا سے وکٹوں میں آگے نکل گئے۔ گلین میگرا نے آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیون کے وکٹوں میں آگے نکلنے پر کرسی اٹھا کر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

نیتھن لیون آسٹریلوی بولرز کی فہرست میں گلین میگرا کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ نیتھن لیون کی وکٹوں کی تعداد اب 564 ہو گئی ہے جبکہ گلین میگرا نے 563 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

نیتھن لیون اب آسٹریلوی بولرز میں شین وارن سے پیچھے ہیں، شین وارن نے 708 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ 

بولرز میں سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن 800 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ جیمز اینڈرسن 704، اسٹیورٹ براڈ 604 اور انیل کمبلے نے 619 وکٹیں حاصل کیں

نیتھن لیون زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں اب چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید