• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ٹی ایکسپورٹ کو 25 ارب ڈالر تک بڑھانے کی منصوبہ بندی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کا شعبہ اپنی برآمدات کی صلاحیت کی وجہ سے ملکی معیشت کا ایک انتہائی اہم حصہ بن چکا ہے۔ اگلے 5 سالوں میں آئی ٹی ایکسپورٹ کو 25 ارب ڈالر تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیرخزانہ نے کہا کہ ڈیجیٹل گورننس اور سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کی خدمات کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے، گلوبل سائبر سیکیورٹی انڈیکس 2024، اور آئی سی ٹی ڈیولپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی رینکنگ ملک کے آئی ٹی شعبے کی ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونی کیشن (آئی سی ٹی)  برآمدات میں متاثر کن اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سال کے 10 مہینوں میں یہ ایکسپورٹ 3.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ جو پچھلے سال کی نسبت 21.2 فیصد زیادہ ہیں۔ یہ نمایاں اضافہ حکومتی پالیسی کے نتیجے میں ہوا۔ اگلے مالی سال بھی اس شعبے میں ترقی کا سفر جاری رکھا جائے گا۔ 

قومی خبریں سے مزید