• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران پر حملے کا سوچ رہا ہے، بی ٹو اسٹیلتھ طیارے منتقل کردیے، برطانوی اخبار

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکا نے اپنے بی ٹو اسٹیلتھ طیارے امریکا سے منتقل کر دیے ہیں، جن کا رُخ مغرب کی جانب ہے۔

اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا ایران پر حملہ کرنے کا سوچ رہا ہے،  امریکی ریاست مزوری کے وٹمین ایئرفورس بیس سے 4 جنگی جہاز ہفتے کی صبح اُڑے، بی ٹو اسٹیلتھ طیارے کے ساتھ ری فیولنگ کے لیے چار ٹینکر بھی تھے۔

 برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ جنگی جہاز مغرب کی سمت بحرالکاہل میں امریکی نیول بیس گوام کی سمت جا رہے تھے، جنگی جہاز جزائر چاگوس میں ڈئیگو گارشیا ایئر بیس جا سکتے ہیں جہاں سے ایران پر حملہ کیا جاسکتا ہے۔

ایک امریکی عہدیدار نے برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا بی ٹو بمبار طیاروں کو بحر الکاہل کے جزیرے گوام میں منتقل کررہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید