• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلیٰ ترین امریکی و اسرائیلی حکام میں ناخوشگوار ٹیلیفون کال

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایران پر حملے سے متعلق اعلیٰ ترین امریکی اور اسرائیلی حکام میں ناخوشگوار ٹیلی فون کال کی خبر سامنے آئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکام نے ضد کی کہ ایران پر حملے کے لیے 2 دن انتظار نہیں کر سکتے، اسرائیل اکیلے فردو نیوکلیئر پلانٹ پر حملہ کر دے گا۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائب امریکی صدر وینس نے کال کے دوران مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں جنگ کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔

امریکی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل ہمیں جنگ میں گھسیٹ رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید