کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے دنیا میں جاری تمام جنگیں روکنے کا مطالبہ کر دیا۔
ہفتہ وار خطاب میں پوپ لیو کا کہنا تھا کہ انسانیت امن کے لیے سسک رہی ہے، کوئی بھی مسلح فتح ماؤں کے درد اور بچوں کے خوف کی تلافی نہیں کر سکتی۔
انہوں نے کہا کہ قومیں اپنے مستقبل کو تشدد اور خونی تنازعات کے بجائے امن سے بنائیں، اسرائیل فلسطین تنازع میں شہری مصائب کا شکار ہیں۔
پوپ لیو نے کہا کہ غزہ اور دیگر علاقوں میں انسانی امداد کی اشد ضرروت کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، جنگ کے المیے کو ختم کرنا عالمی برادری کے ہر رکن کی اخلاقی ذمے داری ہے۔