• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پالک اور بروکلی امراض قلب کے خطرے کو کم کرتی ہیں، تحقیق

تین غذائیں ایسی ہیں جو امراض قلب کے خطرے کو کم کرتی ہیں اور انھیں باآسانی آپ اپنی روز مرہ کے کھانے پینے کے معمول میں شامل کرسکتے ہیں۔

اس حوالے سے ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ دل کی بیماری سے لڑنے کے لیے تین بہترین غذائیں نہ صرف سستی ہیں بلکہ آسانی سے دستیاب اور ممکنہ طور پر آپ کے علاقے میں پہلے ہی سے موجود ہیں۔

یہ غذائیں وٹامن کے 1 سے بھرپور ہوتی ہیں، جو شریانوں میں کیلشیم کے جمع ہونے اور اُن کے تنگ ہونے کے عمل کو روکنے میں مددگار ہو سکتی ہیں، جو کہ دل کی بیماری کا ایک اہم سبب ہے۔

پتے والی سبزیاں جیسے پالک، سلاد کے پتے اور بروکلی سب سے مؤثر سبزیوں میں شمار ہوتی ہیں۔

یورپین جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی اس تحقیق سے پتہ چلا کہ مذکورہ بالا سبزیوں کا اگر ڈیڑھ کپ روزانہ کھایا جائے تو اتھروسیلروٹک ویسکولر کی بیماری کے خطرے کو بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے، یہ بیماری ہارٹ اٹیک اور اسٹروکس کی اہم وجہ ہوتی ہے۔

اس تحقیق کی سربراہ اور آسٹریلیا کی ایڈتھ کووان یونیورسٹی کی مونٹانا ڈوپے کے مطابق سبز پتوں والی مختلف سبزیاں، جیسے پالک، سلاد کے پتے اور بروکلی (پھول گوبھی کی ایک قسم)، وٹامن کے 1 پر مشتمل ہوتی ہیں، جو دل کی بیماریوں کی ایک خاص علامت یعنی شریانوں میں کیلشیئم کے جمع ہونے کے عمل کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ وٹامن کے 1 کا ان ٹیک ایک 70 کلوگرام کے بالغ انسان کے لیے 70مائیکرو گرام ہے۔ واضح رہے کہ امراض قلب دنیا بھر میں موت کی سب سے بڑی وجہ ہے۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

صحت سے مزید